ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا کے بعد پہلی عید الفطر :بھٹکل سمیت ملک بھر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی عید

کورونا کے بعد پہلی عید الفطر :بھٹکل سمیت ملک بھر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی عید

Wed, 04 May 2022 09:09:10    S.O. News Service

بھٹکل،4؍مئی (ایس او نیوز) ملک کے اکثر شہروں اور علاقوں میں تیس روزے مکمل کرکے منگل کو  عید الفطر منائی گئ تو بھٹکل ، مرڈیشور، منکی ،  کاگل، گنگولی، کنڈلور، و دیگر بعض علاقوں میں چاند دیکھے جانے کی تصدیق کے بعد   ایک روز قبل یعنی پیر کو ہی رمضان کے 29 روزے مکمل کرکے پورے  جوش و خروش  کے ساتھ عید  منائی گئی۔ چونکہ گذشتہ دو سال تک  ملک میں کورونا وباء کے چلتے رمضان کی تراویح بھی  مساجد میں ٹھیک طور پر نہیں ہوپائی تھی، مگر اس بار کورونا کی پابندیاں ہٹنے کے بعد مسلمانوں نے  عیدگاہ  پہنچ کر پورے سکون اور اطمینان کے ساتھ    نماز عیدالفطر ادا کی ۔ پیر کو  سعودی عربیہ  دبئی و دیگرخلیجی ممالک میں بھی تیس روزے مکمل کرکے عیدالفطر منائی گئی۔

مینگلور، اُڈپی، کیرالہ، دہلی، ممبئی،بنگلورو،،حیدرآباد،کولکتہ،لکھنو،بھوپال،جے پور،پٹنہ اور دیگر بڑے شہروں میں بھی منگل کو ہی عید الفطر منائی گئی اور لوگوں نے  پورے جوش و خروش کے ساتھ رمضان کی تراویح سمیت عید کی دوگانہ بھی  عیدگاہ اور جامع مساجد پہنچ کر ادا کی۔

بھٹکل میں عیدگاہ نمازیوں سے فُل:   بھٹکل میں حسب سابق اس بار بھی  عیدگاہ میں مسلمانوں کا جم غفیر نظر آیا، عیدگاہ کے پڑوس میں واقع نیو انگلش اسکول میدان اور انجمن آزاد اسکول  میدان   کے ساتھ ساتھ  عیدگاہ جانے والی سڑک، آسیہ اسپتال  والی سڑک  ، یہاں تک کے نور مسجد کے کمپاونڈتک نمازیوں کی صفیں نظر آئیں ۔  مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین  قاضی مولانا خواجہ  معین الدین اکرمی مدنی نے یہاں نماز پڑھائی، اس موقع پر جماعت المسلمین قاضی مولانا عبدالرب خطیب ندوی، مولانا  عبدالعلیم  خطیب ندوی، مولانا ایمن  ندوی ، مولانا انصار خطیب مدنی سمیت کافی دیگر علماء موجود تھے۔

بھٹکل جامعہ آباد میں بھی سینکڑوں لوگوں نے ادا کی نماز:   بھٹکل جامعہ آباد عید گاہ میں بھی  حسب سابق    سینکڑوں لوگوں نے عیدالفطر کی دوگانہ ادا کی، یہاں نماز سے پہلے تینگن  گنڈی اور فردوس نگر سے  الگ الگ جلوس کے ذریعے مسلمان عیدگاہ میں جمع ہوئے اور  جامع مسجد تینگن گنڈی  کے خطیب  و امام   مولانا اسحاق ڈانگی ندوی نے  نماز پڑھائی۔

اسی طرح تعلقہ کے مرڈیشور عیدگاہ میں قاضی عبدالصمد ندوی نے خطبہ دیا جبکہ  مولانا ابو علیٰ ندوی نے  عیدالفطر کی نماز  پڑھائی، مرڈیشور کے اولڈ عیدگاہ اور مرڈیشور  حُسینی جامعہ مسجد میں بھی عیدالفطر کی دوگانہ ادا کی گئی۔

بھٹکل تعلقہ کے شرالی میں رحمانیہ جامع مسجد میں مولانا مصعب ندوی نے  اور شرالی جامع مسجد علی میاں روڈ میں مولانا مجاہد ندوی نے  عیدالفطر کی دوگانہ پڑھائی۔

منکی میں پہلے نوائط  کالونی جامع مسجد سے جلوس نکالا گیا پھر  قاضی جماعت المسلمین مولانا شکیل احمد سکری ندوی  کی قیادت میں منکی ہائی اسکول گراونڈ میں  عید کی دوگانہ ادا کی گئی۔


Share: